ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بی جے پی امیدوار پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاالزام

بی جے پی امیدوار پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاالزام

Sat, 19 Oct 2019 19:30:09    S.O. News Service

جالنہ19اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر حکومت میں آبی وسائل کے وزیر اور پارتوراسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار ببن راؤ لونی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔مسٹر لونیکر پر اسمبلی حلقہ میں پیسے تقسیم کرانے سے متعلق بیان دینے کا الزام ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر مسٹر لونیکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ویڈیو میں بی جے پی امیدوارمسٹرلونی اپنے اسمبلی حلقہ میں پیسہ تقسیم کرانے سے متعلق بیان دیتے ہوئے د کھائی دے رہیں ہیں۔الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں مسٹر لونیکر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔ وجے پوار نامی شخص نے بھی وزیر کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔مسٹر لونیکر نے نیر-سیول کے دیہات میں انتخابی مہم کے دوران کہا، ”میں نے گاؤں میں پیسہ تقسیم کروایا ہے، اس لئے مجھے الیکشن جیتنے میں پریشانی نہیں ہوگی“۔


Share: